پیچیدگیوں کے باعث حمل ضائع ہوگیا، میگھن مارکل کا اعتراف

294

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں ان کا دوسرا حمل کچھ پیچیدگیوں کے باعث ہوگیا۔

میگھن مارکل نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں دنیا میں آنے سے قبل ہی اپنے دوسرے بچے کے چلے جانے کے درد کو بیان کیا اور بتایا کہ حمل ضائع ہونے پر وہ اور ان کے شوہر کس قدر صدمے میں تھے۔

مضمون میں میگھن مارکل نے بتایا کہ رواں برس جولائی میں بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔

میگھن مارکل نے لکھا کہ وہ جولائی کے اس دن کو آج تک نہیں بھول پائیں اور نہ ہی ان کے شوہر ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اس دن کو بھلا پائے ہیں۔