آئی سی سی کی منافقت؛ دہائی کے بہترین کرکٹرزمیں کوئی پاکستانی شامل نہیں

268

 دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور دہائی کے بہترین کرکٹرز کی فہرست میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دہائی کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کیلیے نامزد کئے جانے والوں میں ویرات کوہلی، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈی ویلیئرز، اسٹیون اسمتھ، روی چندرن ایشون اور سنگاکارا شامل ہیں۔

بہترین ون ڈے کرکٹر ایوارڈ کیلیے ویرات کوہلی، لیستھ مالنگا، مچل سٹارک، اے بی ڈی ویلیئرز، روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور سنگا کارا نامزد ہوئے ہیں۔ بیسٹ ٹیسٹ پلیئرز میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیون اسمتھ، جیمز اینڈرسن، رنگانا ہیراتھ اور یاسر شاہ کو جگہ ملی ہے۔