بھارتی ویب سیریز ‘دہلی کرائم’ کیلئے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ

316

امریکا میں ہر سال ہونے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں سب سے بڑا ایوارڈ نیٹ فلیکس پر جاری ہونے والی ‘گینگ ریپ’ کے جرم پر بنائی گئی بھارتی ویب سیریز ‘دہلی کرائم’ کو دے دیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہےکہ کسی بھارتی ویب سیریز کو اتنا بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی سیریز اور فلموں کو عالمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔

انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو کو بھی خصوصی فاونڈرز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شوبز ویب سائٹ ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلیویژن آرٹ اینڈ سائنسز کی جانب سے ہر سال دیے جانے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں مجموعی طور پر 12 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔