ماہرہ خان 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

282

بی بی سی نے پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے سال 2020 کے لیے 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے نام شامل ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 100 بااثرخواتین کی فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے معاشرے میں تبدیلی کے لیے خود آگے آکر کردار ادا کیا اور مشکل حالات میں الگ پہچان بنائی۔