کورونا وائرس: دنیا میں 5 کروڑ 95 لاکھ سے زائد افراد متاثر

339

دنیا میں عالمی وبا کے سبب 5 کروڑ 95 لاکھ 70  ہزار 462 افراد متاثر اور 14 لاکھ 3 ہزار 111 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 4 کروڑ12 لاکھ 37 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 69 لاکھ 29 ہزار 522 زیرعلاج ہیں۔

امریکہ  میں کورونا کی صورتحال سب سے خوف ناک ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 66 ہزار 683 اموات اور ایک کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار254 اور91لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار541 اور 60 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔