کورونا وائرس: امریکا میں معمولات زندگی مئی 2021ء تک نارمل ہونے کی امید

199

امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر وہاں کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ مئی 2021ء تک اس کے حالات نارمل ہو جائیں گے۔

امریکا میں کورونا وائرس ویکسین کی تیاری اور اس کی تیزی کے ساتھ ترسیل کے حکومتی منصوبے آپریشن وارپ سپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤی کا کہنا ہے کہ امریکا میں آئندہ سال مئی تک ہرڈ امیونٹی یعنی بیشتر امریکیوں میں وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکتی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران مونسیف سلاؤی نے کہا کہ ویکسین کی منظوری لتے ہی 24 گھنٹوں کے دوران اسے ملک بھر میں مقررہ مقامات تک پہنچا دیا جائے گا۔