ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں، عالمی ادارہ صحت

279

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری اور تعصب برتنے کے الزامات اورامداد بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے امریکی صدر کے بیان کے جواب میں تین نکاتی ردعمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ کووڈ-19 کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا ہوگا اور اس عالمی وباء کے خلاف مخلصانہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔