روس کی جانب سے بنائی گئی کورونا ویکسین دوسرے مراحل کے تجربات میں 95 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔
روسی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اٹھارہ ہزار سے زائد متاثرین کو ‘’سپوتنک فائیو’’ ویکسین کی ڈوز لگانے کے بیالیس روز بعد اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق کورونا ویکسین پچانوے فیصد تک موثر رہی۔ روس کے ویلتھ فنڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین دیگر کی نسبت سستی ہے۔ ماسکو اگلے برس تک 1 ارب ڈوز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔