سام سنگ کا سستا ترین اسمارٹ فون اب پہلے سے زیادہ طاقتور

232

سام سنگ نے گزشتہ سال دسمبر میں گلیکسی اے 01 متعارف کرایا تھا جو اس کمپنی کا سستا ترین فون بھی ہے۔

اب اس کا اپ ڈیٹ ورژن گلیکسی اے 02 کی شکل میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا۔

گلیکسی اے 01 میں 5.7 انچ کا پی ایل ایس ٹی ایف ٹی ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دی گئی تھی۔

کوالکوم اسنیپ ڈراگون 439 پراسیسر، 3000 ایم اے ای بیٹری اور اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2 سے کیا۔