موٹروے زیادتی کیس سے متاثر فلم ‘شینوگئی’ کب ریلیز ہو گی؟

366

چند ماہ قبل موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے متاثر ہو کر ہدایت کار ابو علیحہ نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

ہدایت کار ابو علیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد پوسٹس شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘موٹر وے زیادتی حادثہ ہوا، اس حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر الباکستانی مجاہدین کے خیالات پڑھے تو جی میں آیا کہ اس پر کچھ نہ کچھ لکھا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جب  کہانی لکھ لی  تو زیمیز پروڈکشنز کی بہن عابدہ احمد اور میٹرو لائیو موویز کے عمر خطاب بھائی سے بات ہوئی، دونوں نے کہا کہ مکمل کریٹیو فریڈم کے ساتھ فلم بنائیں، ایک سینما بھی کھلا ہوا تو ہم دسمبر میں ریلیز کریں گے۔