ویلو کے ڈیجیٹل میوزک شو کی پہلی قسط ریلیز، عاطف اسلم کا جادو چھاگیا

239

کوک اسٹوڈیو اور نیٹ کیفے بیسمنٹ کے بعد پاکستانی شائقین کے لیے حال ہی میں ایک نیا ڈیجیٹل میوزک شو شروع ہوا ہے جس میں پاپ میوزک کی جھلک بھی شامل ہے۔

ویلو ساؤنڈ اسٹین کے اس شو کو اسٹرنگز بینڈ کے بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے سیزن ون کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘ میں اس پر گزشتہ 11 ماہ سے کام کررہا ہوں، اس شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر، میں آپ کو ویول ساؤنڈ اسٹیشن پیش کرتا ہوں’۔