پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 سال بعد کوک اسٹوڈیو سیزن 13 میں واپسی

130

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے میوزک شو کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 متوقع طور پر رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 پہلے کے تمام تر سیزنز کے مقابلے میں سب سے مختصر ہو گا اور اس میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کے اندر 12 گانے ریلیز کیے جائیں گے۔

معروف میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے 13ویں سیزن کو بھی وائٹل سائنز کے رکن روحیل حیات پروڈیوس کر رہے ہیں جب کہ اس سیزن میں صرف اوریجنل گانوں کو ہی پیش کیا جائے گا۔

اس سیزن میں 8 سال بعد معروف پنجابی ریپر بوھیمیا بھی نظر آئیں گے جب کہ سیزن 13 میں گلوکار راحت فتح علی خان، صنم ماروی، میشا شفیع، علی نور، اعزاز، مہدی ملوف، عمیر جسوال، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، ساحر گُل خان، نوازش، علی پرویز مہدی، فریحہ پرویز اور شہروز حسین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن روحیل حیات کے پروڈیوس کرنے کے بعد 7 سے 10 سیزن معروف بینڈ اسٹرنگز نے پروڈیوس کیے تھے۔

بعد ازاں سیزن 11 زوہیب قاضی اور ‘نوری بینڈ’ کے علی حمزہ نے پروڈیوس کیا اور پھر سیزن 12 کو ایک بار پھر روحیل حیات  نے پروڈیوس کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.