جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ جنگ زدہ یمن بدترین قحط کے شدید خطرات سے دوچار ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ زدہ یمن کے بدترین قحط کے شدید خطرات سے دو چار ہونے کا خدشہ ہے جس میں لاکھوں جانوں کے ضیاں کا خطرہ ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں موجود امدادی کارکنوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سعودی اتحادی افواج سے برسرپیکار حوثی باغیوں کو امریکا دہشت گرد تنظیم قرار دے دیتی ہے تو اس عمل سے امدادی سامان یمن تک پہنچانے میں مزید دشواری کا سامنا ہوگا۔