شیو سینا نے ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کا نام زبردستی تبدیل کروا دیا

234

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کے مالک سے دکان کے نام سے لفظ کراچی زبردستی نکلوا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے مقامی رہنما نتن نندگاؤکرنے ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سویٹس شاپ کے مالک کو کہاکہ وہ نام ’کراچی‘ کو بدل کرمراٹھی زبان کا کوئی بھی لفظ لکھ دے ،شیو سینا کے رہنما کی طرف سے لفظ کراچی کو کاغذ سے چھپانے پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔