پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماڈل کی تصویر ’لائیک‘ کیے جانے پر تفتیش

380

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے پر تنازع ہونے کے بعد ویٹی کن سٹی نے معاملے کی تفتیش کا اعلان کردیا۔

پوپ فرانسس کے نام سے بنے ہوئے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو کی اسکولی یونیفارم کی تصویر کو لائیک کیا تھا۔

پوپ فرانسس کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے کی خبریں گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ برازیلی ماڈل کی تصویر کو کب پسند کیا گیا تھا۔

برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو کی نیم عریاں تصویر کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پسند کیا گیا تھا، جہاں پر تصویر کو چند ہفتے قبل لوڈ کیا گیا تھا۔