متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے جیٹ مین تربیتی کیمپ کے دوران پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ونسنٹ ریفٹ کو دبئی میں جیٹ مین کے نام سے شناخت حاصل ہوئی۔ انہوں فضا میں ایسے شاندار اسٹنٹ کرتے تھے جنہیں دیکھنے والے پلکیں جھپکانا بھول جاتے تھے۔
ایک روز قبل ونسنٹ ریفٹ دبئی کے صحرا میں ہونے والی تربیتی مشق کے لیے پہنچے تو اُن کے ساتھ اندوہناک سانحہ پیش آیا جو اُن کی موت کا باعث بن گیا۔