انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

332

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اگلے برس اکتوبر میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان میں کھیلے گی جو 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔