پہلی مرتبہ سوڈان آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل

276

افریقی ملک سوڈان تاریخ میں پہلی مرتبہ فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

اس ضمن میں سوڈان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی پہلی فلم کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسکر کے لیے سوڈانی فلمساز امجد ابو کی ایوارڈ یافتہ فیچر فلم ‘یو ول ڈائی ایٹ 20’ کو سوڈان کی بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے بطورِ سرکاری نامزدگی پیش کیا گیا۔

اس حوالے سے فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ سوڈان، امجد ابو کی ایوارڈ یافتہ فیچر فلم ‘یو ول ڈائی ایٹ 20’ کے انتخاب کے ساتھ اکیڈمی ایوارڈز کی دوڑ میں داخل ہوگیا ہے’۔