مصر میں کورونا وائرس پر ڈراما سیریز بنانے کا اعلان

351

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کئی ممالک میں پھر سے پابندیوں کا نفاذ کیا جارہا ہے اور اسی دوران مصر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے کورونا وائرس پر ڈراما سیریز بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق مصری اداکار یوسف الشریف نے ایک نئی ڈراما سیریز کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر مبنی اس سیریز کا نام ‘کووڈ-25’ رکھا ہے۔

مصر میں بنائے جانے والے اس ڈرامے کی کہانی مصنفہ انجی علا نے تحریر کی ہے جبکہ احمد نادر جلال پروڈکشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔