ممبئی: بالی ووڈ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اتنی بڑی ہوگئیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا۔
آج سے 5 سال قبل 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے باکس آفس پر مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اورایک ننھی معصوم سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو’’منی‘‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا تھا۔