اسرائیلی فضائیہ کی شام پر بمباری، فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک

318

اسرائیل نے شام اور ایران کے اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شامی اور ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ اشارہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخاب میں شکست کے باوجود اسرائیل اپنی سرحد سے باہر بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ بمباری سے کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شام کی سرکاری خبر ایجنسی نے 3 فوجیوں کی ہلاکت اور ایک زخمی کی رپورٹ دی ہے۔