ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کے بیانیے پرقائم، کورونا سے متعلق نئے دعوے

423

 واشنگٹن: امریکی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواربائیڈن کی برتری واضح ہونے کے دوہفتے بعد بھی صدر ٹرمپ اپنی فتح اور انتخابات میں دھاندلی کے دعوے پر قائم ہیں۔

پیر کو ایک بار پھر امریکی صدر نے مختلف ٹوئٹس میں اپنے دعوے دہرائے۔ انہوں نے سب سے پہلے ٹوئٹ داغا ’’میں الیکشن جیت چکا ہوں‘‘۔ ٹوئٹر نے اس پوسٹ کے ظاہر ہوتے ہی اس پر وضاحتی نوٹ دے دیا کہ سرکاری ذرائع انتخابات کے بارے میں کچھ اور بتاتے ہیں۔

اسی دوران ایک اور دوا ساز کمپنی موڈرینا  کی جانب سے اپنی تیار کردہ ویکسین کے 95 فیصد مؤثر نتائج آنے کی اطلاع پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کو ایک بار پھر چینی وبا قرار دیتے ہوئے ایک اور دعویٰ کیا کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے اہم دریافتیں ان کی زیر نگرانی ہوئی ہیں۔