آرمینیا کے وزیر خارجہ نیگورنو-کاراباخ کی ‘غیر مقبول’ جنگ بندی پر مستعفی

375

آرمینیا کے وزیر خارجہ نے سابقہ سوویت جمہوریہ میں نیگورنو کاراباخ میں جنگ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے پیشِ نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنگ بندی میں آذربائیجان کے لیے علاقائی فوائد ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے فیس بک پیج پر زهراب ناتساكانيان کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا جو مئی 2018 سے اس عہدے پر براجمان تھے۔

واضح رہے کہ آرمینیا کے وزیر اعظم نيكول باشينيان کو جنگ بندی کے معاہدے پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے تحت 6 ہفتوں تک جاری رہنے والی لڑائی اختتام پذیر ہوئی تھی جبکہ گزشتہ ہفتے ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔