فرانس کے سرکاری ریڈیو براڈکاسٹر نے ہائی پروفائل شخصیات کی موت کی خبر ‘غلطی’ سے نشر کرنے پر معافی مانگ لی۔
انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو براڈ کاسٹر نے جن شخصیات کی موت کا اعلان کیا ان میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور برازیلین فٹ بالر پیلے شامل ہیں۔
تاہم ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے ‘تکنیکی مسئلے’ کو اس غلطی کا موردِ الزام ٹھہرایا، جس کے نتیجے میں ان کی ویب سائٹ پر کچھ لوگوں کی موت کے اعلانات شائع ہوئے۔
آر ایف آئی نے کہا کہ ‘ہم متعلقہ افراد سے بھی معذرت کرتے ہیں جو ہمیں فالو کرتے ہیں اور ہم پر اعتماد کرتے ہیں’۔