کورونا وائرس: دنیا میں13لاکھ24ہزار سے زائد اموات

297

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 48 لاکھ10 ہزار316افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ24 ہزار320 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 81 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ53 لاکھ 49ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے2لاکھ 51 ہزار832 اموات اور ایک کروڑ13 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ30 ہزار109 اور 88 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ65 ہزار811 اور 58 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور44 ہزار548 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں19 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار186 تک پہنچ چکی ہے۔