یو اے ای کا کورونا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز، ماہرین کو 10سال کا رہائشی ویزا دینے کا اعلان

270

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ ملک میں موجود تمام ڈاکٹرز اور وبائی امراض کے ماہرین کو 10 سال کا ویزا دیا جائے گا، جو کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں مدد کررہے ہیں۔

خلیجی ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی غیر ملکیوں کے طویل مدتی رہائش حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ عموماً انہیں موجودہ ملازمت کے حساب سے صرف محدود رہائشی ویزے دیے جاتے ہیں۔

تاہم دولت مند کاروباری حضرات اور انتہائی ہنر مند مزدوروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال ‘گولڈن’ 10 برس کا ویزا پروگرام متعارف کرایا تھا جس میں اب توسیع کی جارہی ہے۔