منشیات کیس میں ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش

211

بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات سے متعلق کیس میں بولی وڈ اداکار ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش کی۔

ان سے قبل این سی بی نے 11 اور 12 نومبر کو ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ ارجن رامپال کے ایک دوست پال بارٹل کو بھی گرفتار کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے ارجن رامپال نے صحافیوں سے کہا کہ ‘میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے پاس میڈیسن کی پرسکرپشن ہے، جو میری رہائش گاہ سے ملی تھی اور میں نے وہ پرسکرپشن این سی بی عہدیداران کے حوالے کردی ہے’۔