سائرہ یوسف کو بولڈ فوٹوشوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

288

کراچی: ادکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور شہریار منور کی حال ہی میں کیے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور لوگوں کو ان دونوں کی یہ تصاویر بالکل بھی ہضم نہیں ہورہیں۔

حال ہی میں سائرہ یوسف اور شہریار منور ایک میگزین کے لیے کیے گئے فوٹوشوٹ میں نظر آئے۔ فوٹوشوٹ میں سائرہ یوسف کے لباس اور بولڈ اسٹائل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

 

لوگ سائرہ یوسف کو بے حد پسند کرتے ہیں اور جب سے ان کی شہروز سبزواری کے ساتھ طلاق ہوئی ہے سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی ہمدردیاں سائرہ یوسف کے ساتھ ہیں۔ لہذا اس فوٹوشوٹ نے سائرہ کے مداحوں کو مایوس کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’’سائرہ یوسف آپ سے اس کی امید نہیں تھی۔‘‘

سائرہ اور شہریار کے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی تبصرے کیے۔ کچھ لوگوں نے کہا استغفار جب کہ کچھ کا کہنا تھا لعنت ہے ایسی شوٹنگ پر۔ کچھ لوگوں نے تو سائرہ اور شہروز کی طلاق کو درمیان میں لاتے ہوئے کہا اسی لیے تو طلاق ہوتی ہے ان کی۔