کابل یونیورسٹی حملے کا ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ گرفتار

286

کابل: افغان فورسز نے کابل یونیورسٹی پر ہونے والے سفاکانہ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ کابل یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملے کا مقصد حکومت کو بدنام اور کمزور ظاہر کرنا تھا۔

خبررساں ادارے کے مطابق کابل یونیورسٹی کا حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کا نام  عادل ہے اور اس کا تعلق افغان صوبہ پنج شیر سے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے اس نے حقانی نیٹ ورک سے ہتھیار حاصل کیے۔