عالمی شہرت یافتہ مصری فٹبالر محمد صلاح کو کورونا کا وبائی مرض لاحق

271

مصر کے مشہور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح کو بھی کورونا وائرس نے جکڑ لیا ہے۔

محمد صلاح میں وبا کی علامات کے بعد ان کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت آیا۔ مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے لیجنڈ فٹبالر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کورونا ٹیسٹ کے مثبت آتے ہی محمد صلاح نے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب مصری ٹیم کے دیگر کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اب محمد صلاح 17 نومبر کو لیورپول کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ اس روز لیورپول کا ٹوگو کیخلاف میچ شیڈول ہے۔