میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں، اقرا عزیز سے متعلق چند دلچسپ حقائق

333

کراچی: ڈراما سیریل ’’سنو چندا‘‘، ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ اور ’’جھوٹی‘‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کرنے والی ورسٹائل اداکارہ اقرا عزیز  کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق ہیں جنہیں شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

اقرا کی شوبز میں انٹری

اقرا عزیز نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ اور اشتہارات میں کام کرکے کیا تھا۔ انہوں نے 2014 میں ڈراما سیریل ’’کسے اپنا کہیں‘‘کے ذریعے ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ اس ڈرامے میں انہوں نے اریج فاطمہ اور دانش تیمور کے ساتھ سپورٹنگ کردار اداکیا تھا اور اس وقت ان کی عمر صرف 17 برس تھی۔

’’مقدس‘‘ وہ ڈراما ہے جس میں اقرا عزیز نے اداکار نور حسن کے ساتھ پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا اور اس ڈرامے کے لیے انہیں بہترین ٹی وی سنسیشن کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔

اقرا عزیز 24 نومبر 1997 کو ایک سندھی فیملی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے گھر میں ان کی والدہ ، بڑی بہن سدرہ عزیز  اور وہ خود ہیں۔ ان کی والدہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کی بطور سنگل پیرنٹ پرورش کی ہے۔ اقرا عزیز کی والدہ بااختیار خواتین کی بہترین مثال ہیں انہوں نے نہ صرف اپنے بچوں کی پرورش اکیلے کی، بلکہ وہ کراچی کی پہلی فی میل کریم ڈرائیور بھی ہیں۔