پشاور زلمی نے فاف ڈوپلیسی سے توقعات وابستہ کرلیں

248

کراچی: پی ایس ایل فائیو پلے آف میچز میں پشاور زلمی نے فاف ڈوپلیسی سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔

کراچی میں ہفتے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل5 پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض سنبھالیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی کے پیش نظر فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے معیار اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کے تجربے کی بدولت اسٹار کرکٹر ایک مکمل پیکیج ہیں،وہ ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔لیگ مرحلے میں 10میں سے صرف 4میچز جیت پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ غلیطاں ہوئیں،کمبی نیشن بھی نیا تھا،غیر ملکی کرکٹرز میں ٹام بینٹن،لیوس گریگوری اور کارلوس بریتھ ویٹ توقعات کے مطابق فتوحات نہ دلا سکے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا،بہرحال اہم یہ ہے کہ ہم ٹاپ4 میں جگہ بنا چکے اور اب ایلیمنیٹرز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں،تیاریاں بھرپور ہیں،لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہے،حریف کو آسان نہیں سمھیں گے۔