سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔
اسد خٹک نے گزشتہ روز ٹوئٹرپروینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان اسمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔