کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر،شنیرا اکرم شہریوں کی مشکور

726

لاہور: لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا کہ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو اِس مہلک وبا سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

اِس سے قبل شنیرا اکرم کے ایک ٹوئٹ پر حسیب چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا پیغام بالکل ٹھیک ہے لیکن پاکستان میں غربت کی شرح زیادہ ہے اور بھوک کی خاطر تو ہمیں اپنے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا، گھروں میں بھوکے رہ کر تو غریب عوام مر جائے گی۔

ٹوئٹر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ گھر پر رہو کی اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ آپ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں اور جب باہر جانا پڑ جائے تو سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔