کورونا وائرس: دنیا میں 12لاکھ99ہزار سے زائد اموات

223

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ30 لاکھ90 ہزار778 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ99 ہزار400 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ72 لاکھ 10ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 48 ہزار585 اموات اور ایک کروڑ 87 لاکھ3ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار686 اور 87 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار322 اور57 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔