تھائی لینڈ میں ایک کاسمیٹک سرجری کلینک نے اپنی پہلی ‘سنگلز ڈے’ سیل میں ناک اور آنکھوں کی مہنگی سرجریاں انتہائی سستی کردی ہیں۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ بھی معاشی مشکلات کا شکار ہے اور یہ سیل بھی اسی وجہ سے لگائی گئی۔
11 نومبر کو غیر سرکاری طور پر لگنے والی اس سیل کے سلسلے کا آغاز چین سے ہوا تھا جو حالیہ چند برسوں میں متعدد ممالک تک پھیل گئی ہے اور اب اس نے امریکا میں لگنے والی ‘بلیک فرائیڈے’ سیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔