برازیل میں ریس کے دوران افسوسناک حادثہ، نوجوان رائیڈر میتھیوز باربوسا ہلاک

293

سپربائیک کے رائیڈر میتھیوز باربوسا برازیلی ریس میں خوفناک حادثے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ حادثہ برازیلی موٹو جی پی ٹریک انٹرلیگس میں حادثہ پیش آیا۔ دوران ریس 23 سالہ رائیڈر میتھیوز باربوسا رفتار پر کنٹرول کھو بیٹھے اور باؤنڈری لائن سے آگے لگے جنگلے میں جا لگے۔

میتھیوز باربوسا ریس کے دوران چوتھی پوزیشن پر جا رہے تھے جب یہ افسوسناک حادثہ ان کے ساتھ پیش آیا۔ خیال رہے کہ آنجہانی رائیڈر نے 2019ء میں سپر سپورٹ ایونٹ میں فتح سمیٹی تھی۔

شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طبی امداد دی گئی، بعد ازاں انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت میں علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے۔ نوجوان رائیڈر ہلاکت نے سپر بائیک ریسنگ کے مداحوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال بائیک ریسنگ میں یہ تیسری ہلاکت ہے۔

نوجوان رائیڈر کی ہلاکت کے بعد ایونٹ انتظامیہ نے شیڈول کو معطل کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔