صدارتی انتخابات کے اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناقابل شکست برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘ہم بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، انتخابات کے نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے’۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘ہم انتخابات جیتیں گے اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے’۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی ہموار انداز میں ہو گی لیکن یہ ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے لیے ہی ہو گی۔