6 سالہ طالبعلم نے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر ہونے کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

312

بھارتی شہر احمد آباد سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ طالبعلم نے  پیتھون پروگرامنگ لینگویج امتحان پاس کرکے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر ہونے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلاس 2 کے طالبعلم ارحم نے مائیکروسوفٹ سرٹیفیکیشن کا امتحان بھوپال شہر کے پیئرسن وی یو ای ٹیسٹ سینٹر سے پاس کیا۔

ارحم تلسانیا کا غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ’میرے والد نے مجھے کوڈنگ کی تعلیم دی، جب میں 2 سال کا تھا تب میں نے ٹیبلیٹ استعمال کرنا شروع کیا اور 3 سال کی عمر میں میں نے IOS اور Windows کے ساتھ گیجٹ خریدے، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میرے والد پیتھون میں کام کررہے تھے۔‘