کراچی: لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل پر قبضہ جمانے کیلیے بے تاب ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہاکہ کراچی ہمارے کیلیے دوسرے ہوم گراؤنڈ جیسا ہے،بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں کسی بھی وینیو پر کھیلنے کیلیے تیار رہنا چاہیے، اگرچہ اسٹیڈیم میں تماشائی موجود نہیں ہوں گے مگر ہم ٹرافی جیت کر ملک بھر میں موجود اپنے پرستاروں کی بڑی تعداد کے نام کرنا چاہتے ہیں، درخواست ہے کہ وہ ہمیں گھروں میں بیٹھ کر بھرپور سپورٹ کریں۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ امید ہے بین ڈنک لیگ مرحلے کی زبردست کارکردگی کا سلسلہ پلے آف میچز میں بھی برقرار رکھیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور زمبابوے کیخلاف سیریز میں زبردست فارم میں نظر آنے والے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،محمد حفیظ کے ساتھ فخرزمان سے بھی اچھی کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔