ہولی وڈ اداکار 57 سالہ جونی ڈیپ نے تین دن قبل ہی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے آنے والی فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ سے علیحدگی اختیار کرلی۔
جونی ڈیپ نے بتایا تھا کہ لندن کی ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا 2 لاکھ یورو کا ہتک عزت کا کیس ہارنے کے بعد انہوں نے فلم سے علیحدگی اختیار کی۔
اداکار کے مطابق ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے ان سے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی، جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے خود کو فلم سے الگ کرلیا۔
تاہم اداکار کی جانب سے فلم سے الگ ہونے کے معاملے پر ان کے مداح ناخوش تھے اور انہوں نے اس عمل کو ناانصافی قرار دیا تھا۔
اور اب ان کے مداحوں نے جونی ڈیپ کو ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں واپس شامل کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔
شوبز ویب سائٹ بلاسٹ کے مطابق جونی ڈیپ کے مداحوں نے آن لائن پلیٹ فارم چینج آرگنائیزیشن پر اداکار کے حق میں پٹیشن کا آغاز کردیا۔