لاس اینجلس: مشہور کارٹون ’’اسکوبی ڈو، کہاں ہو تم‘‘ کے شریک تخلیق کار کین اسپیئرز 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
کین اسپیئرز کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے کیون نے کی۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے ڈیمینشیا کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث آخری سانس لی۔
کیون نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کین کو ان کی عقل مندی، ان کی داستان گوئی کے انداز، خاندان کے ساتھ وفاداری اور کام کے ساتھ ان کے مضبوط تعلق کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میرے والد زندگی بھر ہم سب کے لیے رول ماڈل رہے اور اب بھی وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔