واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے سیکریٹری دفاع کو برطرف کردیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (متفقہ طور پر سینیٹ سے توثیق شدہ) ڈائریکٹر جنرل کرسٹوفر سی ملر قام مقام سیکریٹری دفاع کی ذمے داریاں ادا کریں گے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا اور کرس بہت اچھا کام کریں گے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ موجودہ سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کو برطرف کیا جارہا ہے میں ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اس اقدام پر ٹرمپ جون ہی میں ایسپر کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرنے والے تھے تاہم انہوں نے اپنے قریبی مشیروں کے کہنے پر یہاپنا ارادہ ملتوی کردیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز سے یہ اطلاعات گردش میں تھیں کہ ایسپر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہیں۔