سری نگر: قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں، قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جب کہ اس دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔