پرانے اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے اس دھچکے کے لیے تیار ہوجائیں

290

اگر تو آپ چند سال پرانے اینڈرائیڈ فونز استعمال کررہے ہیں، خاص طور پر ایسی ڈیوائسز جن میں اینڈرائیڈ 7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم موجود ہیں، تو انہیں ایک بڑے دھچکے کے لیے تیار ہوجانا چاہیے۔

یقین کرنا مشکل ہوگا تاہم اگر آپ اپنے پرانے اینڈرائیڈ فون پر زیادہ وقت ویب سائٹس پر اسکرولنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ نیا فون لے لیں۔

دنیا کی بڑی سرٹیفکیٹ اتھارٹیز میں سے ایک نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1.1 سے پہلے والے اینڈرائیڈ فونز استعمال کررہے ہیں، تو 2021 میں متعدد سیکیور یا محفوظ سائٹس تک رسائی سے محروم ہوجائیں گے۔

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موزیلا پارٹنر لیٹس انکرپٹ نے بتایا کہ اس کی اپنی ساتھی سرٹیفکیٹ اتھارٹی آئی ڈین ٹرسٹ سے شراکت داری یکم ستمبر 2021 سے ختم ہورہی ہے۔