لاہور قلندر کے بین ڈنک پی ایس ایل کیلیے کراچی پہنچ گئے

407

لاہور قلندر کے بین ڈنک پی ایس ایل فائیو کےمیچز میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے لاہور میں کھَیلے گئے میچز میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندر کو وننگ ٹریک پر لانے میں اہم کردار اداکیاتھا۔ سمیت پٹیل کے بعد وہ دوسرے غیر ملکی کرکٹر ہیں جو کراچی پہنچے ہیں۔

ڈیوڈ ویسا، ڈین ولازاور تمیم اقبال کی آمد بھی جلد متوقع ہے۔ بن ڈنک کو اڑتالیس گھنٹوں کے قرنطینہ اور کوویڈ ٹیسٹنگ مرحلے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔