سعودی عرب میں کورونا وائرس کی شدت کم ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک مسجدِ حرام کی 75 فیصد گنجائش استعمال کی جارہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے اردو ایڈیشن میں حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی جبکہ عمرہ سیزن کھولے جانے کے بعد 9 لاکھ 20 ہزار افراد نے مسجد حرام میں نماز ادا کی۔ ان میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔
ادارے کے مطابق، مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔