احسن رضا نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی 50 مکمل کرلی

304

راولپنڈی: پاکستان کے احسن رضا نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی 50 مکمل کرلی۔

احسن رضا 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ذمہ داریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے جب کہ وہ 37 ایک روزہ میچ بھی سپروائز کرچکے ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا نے یہ اعزاز زمبابوے اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں حاصل کیا، پاکستان ہی کے علیم ڈار اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

احسن رضا کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی اور پی سی بی کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے آگے آنے کا موقع دیا۔ احسن رضا کے مطابق امپائرنگ تینوں فارمیٹ میں ہی کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں بیٹسمین کی جانب سے رنز کی رفتار بڑھانے کے لیے مختلف طریقوں سے ہٹنگ کرنے کی وجہ سے فیصلہ سازی بہت مشکل ہوتی ہے۔