جوبائیڈن کی جیت پر پاکستانی فنکار کیا کہتے ہیں؟

363

صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر جہاں پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی تھیں وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھی بائیڈن کی جیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج میں ہونے والی تاریخ پر اپنی بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ الیکشن کو ٹیسٹ میچ قرار دیتے ہوئے کہا، بالآخر 5 روز بعد الیکشن کے نتائج سامنے آگئے۔ انہوں نے بائیڈن اور امریکا میں موجود اپنے دوستوں کو جیت کی مبارکباد دی جو اس دن کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ مہوش حیات نے امید ظاہر کی کہ جوبائیڈن کی جیت ہم سب کے لیے اچھی خبر لے کر آئے۔