کامیابی کے بعد خطاب میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ عوام نے متاثر کن برتری دلائی، یہ ان کی فتح ہے۔ امریکیوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہوں گا، امریکا کو ایک بار پھر دنیا میں قابل احترام بنائیں گے۔ نائب صدر کملا ہیرس کہتی ہیں عوام نے امید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا، جوبائیڈن تمام امریکیوں کے صدر ہیں۔
انتخاب میں واضح اکثریت لینے پر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ متوسط طبقہ امریکا کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس کی بہتری کیلئے کام کریں گے،
امریکا کو دنیابھر میں دوبارہ قابل احترام بنائیں گے۔
نائب صدر کا انتخاب جیتنے والی کملا ہیرس نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکی عوام نے تاریخ ساز فیصلہ لیا،یہ ایک نیا دن ہے۔ جموریت کا تحفظ قربانیوں کا متقاضی اور ایک مشکل کام ہے لیکن اس میں ایک خوشی حاصل ہوتی ہے، ملک کا مستقبل بہتر بنائیں گے۔ امریکی عوام نے امید ،طاقت، شائستگی اور سچ کو منتخب کیا۔